اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: خبررساں ایجنسی شبستان نے اصفہان کے امام جمعہ کے دفتر کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ نمائندہ ولی فقیہ اور شہر اصفہان کے امام جمعہ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے ایرانی وزیر خارجہ میں بین الاقوامی امور کے معاون عابس عراقچی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایران کے جوہری معاہدے کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔
انہوں نے ایرانی مذاکراتی ٹیم کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ایران کے جوہری مسئلے پر مذاکرات پر اعتراض کرنے والوں کو متعدد بار جواب دے چکا ہوں کہ اس مسئلے پر اگر اعتراض کرنا ہے تو طرف مقابل کی طاقت اور قدرت کو بھی دیکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا آپ یہی دیکھیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران جیسے بظاہر چھوٹے سے ملک نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کردیا۔ کیا یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عظمت کی علامت نہیں ہے؟
ایرانی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی امور کے معاون سید عباس عراقچی نے بھی اس ملاقات میں جوہری مذاکرات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی طاقتوں سے اپنے حقوق طاقت اور زور سے لینے ہوتے ہیں اس لئے پہلے اپنے آپ کو طاقتور بنانا ہے تاکہ عالمی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جاسکے۔
.......
/169